English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دلجیت دوسانج اپنے نئے امریکی ٹور سے قبل دہلی کے گوردوارے میں پہنچ گئے

القمر

نئی دہلی: انڈین سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اپنے نئے امریکی ٹور سے قبل دہلی کے گوردوارے میں پہنچ گئے۔

دلجیت دوسانج نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گوردوارہ راکب گنج صاحب کے دورے کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

گلوکار نے اپنے عالمی ٹور ’دل لیموناٹی‘ کا آغاز 27 اپریل کو وینکوور کینیڈا سے کیا تھا اور انہوں نے انڈیا کے باہر سب سے بڑا پنجابی کنسرٹ کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

دلجیت دوسانج کا اگلا پڑاؤ امریکی ریاست ٹیکساس کا شہر ڈلاس ہے جہاں وہ اپنے ٹور کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے