English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنسی ہراسگی کے الزامات کی تردید، نانا پاٹیکر عادی جھوٹے ہیں، تنوشری دتہ

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کو عادی جھوٹا قرار دے دیا۔

اداکارہ تنوشری دتہ نے کہا کہ سب جانتے ہیں نانا پاٹیکر کتنے بڑے جھوٹے ہیں۔ نانا پاٹیکر نے 2008 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک لڑکے کو تھپڑ مارا اور شدید تنقید کے بعد تھپڑ مارنے کو فلم کا سین قرار دے دیا۔ عوامی مطالبے پر نانا پاٹیکر نے بے دلی سے لڑکے سے معافی مانگی۔ پوری دنیا نے دیکھا نانا پاٹیکر کتنے بڑے جھوٹے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں نانا پاٹیکر کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کی تردید پر تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر خوف زدہ ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ میں ان کے خلاف قتل کی سازش، مجرمانہ دھمکی اور جسمانی نقصان پہنچانے کی ایک اور ایف آئی آر پر غور کر رہی ہوں۔ بالی ووڈ میں نانا پاٹیکر کی حمایت کم ہوچکی ہے اور بہت سے لوگوں نے نانا پاٹیکر سے فاصلہ اختیار کرلیا ہے۔

اداکارہ تنوشری نے نانا پاٹیکر پر 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے