English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شدید ٹرولنگ پر سوناکشی اور ظہیر نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیئے

القمر

 ممبئی: سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد سوناکشی اور ظہیر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹ سیکشن بند کردیئے۔ 

بالی وڈ کی نامور اداکارہ نے اپنے سات برس پرانے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو شادی کی ہے۔

شادی کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر نے مشترکہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں تصاویر شیئر کی تھیں۔

سوناکشی سنہا کے مداحوں نے جب اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مبارکباد دینا چاہی تو پتہ چلا کہ کمنٹ سیکشن بند ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو شادی پر بہت زیادہ ٹرولنگ کا سامنا ہے اور دونوں میاں بیوی نے ٹرولنگ سے بچنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے