English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حاملہ ہونے کی خبروں پر اشنا شاہ نے خاموشی توڑ دی

ویانا: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے حاملہ ہونے کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جس سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلنے لگیں کہ وہ حمل سے ہیں۔

اشنا شاہ کی ایک تصویر پر مداح نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’ماشااللہ وہ امید سے ہیں‘۔faddsfsdfaddsfsd

اداکارہ نے مداح کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہ تنگ لباس کی وجہ سے انہیں یہ محسوس ہوا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ وہ بڑی مشکل سے پتلی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین نے گزشتہ برس شادی کی تھی اور دونوں اس وقت آسٹریا میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے