English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارجن کپور کی سالگرہ، ملائیکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر مبہم پوسٹ کردی

ممبئی: بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور کی سالگرہ کے موقع پر مبہم پوسٹ کرکے مداحوں کو تذبذب میں ڈال دیا۔

ارجن کپور اور ملائیکہ کے درمیان بریک اپ کی خبریں انڈسٹری میں گرم ہیں اور نئی پوسٹ نے ان خبروں کو تقویت دی ہے۔

fddsadsdsffddsadsdsf

ادکار نے اپنی 39 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ منائی اور اس میں ملائیکہ اروڑا موجود نہیں تھیں۔

ملائیکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ایسے لوگ پسند ہیں جن پر وہ آنکھیں بند کرکے اپنی پیٹھ پیچھے بھروسہ کرسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات کا آغاز 2018 میں ہوا تھا، اس سے قبل ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے