English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویڈیو: اداکارہ میرا کا بھائی کی شادی میں رقص

القمر

 لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنے بھائی کی شادی پر خوشی میں رقص کیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میرا کے بھائی حسین بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، اُن کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز ڈیفنس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ساتھی فنکاروں، سیاست دانوں سمیت دیگر اہم شخصیات اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

تقریب میں سرخ جوڑے میں ملبوس اداکارہ میرا نے خوشی میں رقص بھی کیا اور انہوں نے خوب ادائیں بھی دکھائیں جس پر حاضرین محفل انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ڈیفنس لاہور میں ہونے والی نکاح کی تقریب میں اداکارہ میرا والدین، بھائی سمیت دیگر اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا بھائی کے نکاح کی اتنی خوشی ہے کہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی-

دلہا کے والدین کا کہنا تھا خوشی کے اس موقع پر ہماری دعائیں حسین کے ساتھ ہیں، دلہا کے بھائی احسن ، بھابھی اور نکاح میں موجود دیگر مہمان بھی خاصے مسرور دکھائی دیئے اور انہوں نے دولہا دلہن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے