English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گارڈ کی بدتمیزی، بھارتی اداکار معذور شخص سے ملنے پہنچ گئے

القمر

ممبئی: تیلگو سپر اسٹار ناگر جونا نے اپنے گارڈ کی جانب سے معذور شخص سے بدتمیزی کے بعد ان سے ملاقات کی اور معافی مانگ لی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق واقعہ ائر پورٹ پر پیش آیا تھا جب اداکار کے گارڈ نے 65 سالہ معذور شخص کو دھکا دیا۔

سوشل میڈیا پر خبریں آنے کے بعد صارفین نے اداکار پر تنقید کی تھی کہ انہیں بزرگوں کا احترام کرنا چاہئے اور گارڈ کو تمیز میں رکھنا چاہئے۔

قبل ازیں ناگر جونا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا تھا کہ افسوسناک واقعہ ان کے نوٹس میں دیر سے آیا اور وہ اس شخص سے معافی مانگتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے