English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نادیہ حسین کے سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو فیشن اسٹائل میں بہتری کیلئے مشورے

القمر

  کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی ساتھی فنکاروں سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو فیشن اسٹائل میں بہتری کیلئے مشوری دے دیئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ سجل علی کا فیشن سینس مشرقی ہے، ان کی آنکھوں میں کاجل اچھا لگتا ہے لیکن انہیں مغربی فیشن اپنانا چاہئے۔

یمنیٰ زیدی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ یمنیٰ اپنی شباہت کو لے کر بہت محتاط ہیں، انہیں کچھ اییسے تجربات کرنے چاہئیں جو پہلے نہ کیے ہوں۔

نادیہ حسین نے اقراء عزیز کے فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ عمدہ تجربات کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے ماہرہ خان کے فیشن کو بھی بہترین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : انڈسٹری میں نخرے والے فنکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے، نادیہ حسین

یہ بھی پڑھیں : نادیہ حسین کے اندر “چاہت فتح علی خان” کی روح آگئی

انہوں نے زارا نور عباس کے متعلق کہا کہ ان کے تجربات میں ورائٹی نہیں ہے اور انہیں مختلف فیشن اسٹائل اپنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے