English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وکی کوشل، ایمی ورک اور ترپتی ڈمری کی فلم ’بیڈ نیوز‘ کا ٹریلر جاری

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور فنکاروں وکی کوشل، ایمی ورک اور ترپتی ڈمری کی فلم ’بیڈ نیوز‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ٹریلر میں تینوں اداکاروں کو کامیڈی مناظر میں اپنی جاندار پرفارمنس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کی کہانی حاملہ ترپتی ڈمری کے گرد گھومتی ہے جس کے بچے کیلئے دو دعویدار وکی کوشل اور ایمی ورک میدان میں ہوتے ہیں۔

دھرما پروڈکشنز اور لیو میڈیا کلیکٹو کی پروڈیوس کردہ ‘بیڈ نیوز’ 2019 میں ریلیز ہونے والی گڈ نیوز سیریز کی دوسری فلم ہے۔

’گڈ نیوز‘ میں اکشے کمار، کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانج اور کیارا اڈوانی نے اداکاری کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے