English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اللہ کی ذات پر غیر متزلزل ایمان مجھے مشکلات میں طاقت دیتا ہے، مہوش حیات

 لاہور: پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اللہ کی ذات پر غیر متزلزل ایمان ہی انہیں مشکلات میں طاقت دیتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن کیا اور اور مداحوں سے کھل کر گفتگو کی۔

ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کون سی شے ہے جو انہیں مشکلات میں آگے بڑھنے کیلئے قوت فراہم کرتی ہے۔

مہوش حیات نے لکھا کہ اللہ پر ان کا ایمان ہی ایسی طاقت ہے جو انہیں مشکل دنوں سے آسانی کے ساتھ گزار دیتی ہے۔

fdsadfdffdsadfdf

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے منصوبوں کیلئے اللہ پر بھروسہ کرتی ہیں اور انہیں اس بات پر سکون ہوتا ہے کہ اللہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اللہ ہر چیلنج میں ان کی رہنمائی کرتے ہیں اور ان کو طاقت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں سب کو منع کردیا، مہوش حیات

یہ بھی پڑھیں : مہوش حیات کس بالی وڈ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل اور چیلنج کیلئے ان کے پاس یہی ایمان کافی ہے کہ اللہ کی رحمت اور محبت ہمیشہ غالب رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے