English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر پابندیاں، عائشہ عمر نے علی عباس کی ہاں میں ہاں ملادی


فوٹو : فائلفوٹو : فائل

 لاہور: پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے ساتھی اداکار علی عباس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر علی عباس کا انٹرویو کلپ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے بچوں کو سوشل میڈیا پر محفوظ ماحول کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے بچوں کو سوشل میڈیا کانٹنیٹ کی نہیں بلکہ آرٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔

fdsfsafasfdsfsafas

اداکارہ نے مزید لکھا کہ بچوں کو اسمارٹ فونز پر آن لائن گیمز کھیلنے کے بجائے جسمانی سرگرمیوں میں مصروف ہونا چاہئے اور میدانوں میں کھیلنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : علی عباس نے قومی مفاد کیلئے سوشل میڈیا پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا

پاکستانی اداکار علی عباس نے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹس  پر پابندیوں کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ آج کل جو مواد سوشل میڈیا پر آرہا ہے وہ نامناسب ہے اور اس سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج کل کوئی بھی کسی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی تبصرہ کرسکتا ہے اور اگر یہی بات منہ پر کی جائے تو سامنے سے جواب آسکتا ہے۔

علی عباس کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور نئے آنے والے اسی کیچڑ کو دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے