English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالیہ بھٹ کی نئی جاسوسی تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا

القمر

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی جاسوسی فلم کا نام سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ نے ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں فلم کا نام ’الفا‘ نظر آتا ہے جبکہ فلم میں شاروری واگھ ان کے ساتھ کردار نبھائیں گی۔

دونوں اداکارائیں جاسوسی مشن پر ممبئی کے بعد برطانیہ جائیں گی اور شائقین کو ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی جاسوسی فلم کا آغاز رواں برس ہوگا

یش راج فلمز کے زیر تحت متعدد جاسوسی بلاک بسٹرز بن چکی ہیں جس میں ٹائیگر سیریز، وار سیریز اور اب پٹھان سیریز بھی شروع ہوئی ہے۔

فلم میں ایکشن مناظر کو فلمانے کیلئے اداکارہ نے دو مہینے تک ماہرین سے تربیت حاصل کی اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالیہ بھٹ ایک بار پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئیں

جاسوسی کے عالمی مشن پر عالیہ بھٹ اور شاروری واگھ کو برطانیہ میں انیل کپور کی معاونت ملے گی اور وہ ان کے نگران کا کردار نبھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے