English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی فضل اور پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز ’مرزا پور 3‘ ایمازون پرائم پر جاری

القمر

 ممبئی: بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی، سیزن 3 کو ایمازون پرائم پر جاری کردیا گیا۔

ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیزن تھری کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا جاسکتا ہے۔

سیزن کے ابتدائی تبصروں یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومتا ہے۔

ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں ویب سیریز کو گورمیت سنگھ اور آنند ایر نے ڈائریکشن دی ہے اور یہ دس اقساط پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ویب سیریز ’مرزا پور‘ نے شوبز اسٹار بنادیا، پنکج ترپاٹھی

یہ بھی پڑھیں : ’مرزا پور‘ کے شائقین کو بڑا جھٹکا، ’منا بھیا‘ تیسرے سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے

ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے