English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکشے کمار کی ایکشن فلم ’اسکائی فورس‘ کی ریلیز ملتوی

القمر

 ممبئی: اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ جو پہلے 2 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی، اب اسے جنوری 2025 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ممکنہ طور پر 26 جنوری 2025 کو 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

’اسکائی فورس‘ ایک حب الوطنی پر مبنی ایریل ایکشن فلم ہے جس میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، نمرات کور اور نئے اداکار ویر پاہریا شامل ہیں۔

فلم کی ریلیز میں تاخیر کا سبب یہ ہے کہ اکشے کمار اپنی حالیہ فلموں اور ان کی کارکردگی کے بعد ایک وقفہ لینا چاہتے ہیں تاکہ ’اسکائی فورس‘ کی شوٹنگ میں پوری توانائی سے حصہ لے سکیں۔

یاد رہے کہ تاخیر کی وجہ سے اکتوبر 2024 کے پہلے ہفتے میں کوئی بالی وڈ ریلیز نہیں ہوگی جس سے ہالی وڈ کی مشہور فلم ’جوکر 2‘ کو اکیلے ریلیز ہونے کا موقع ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے