English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فرنچائز ’دھوم‘ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی

القمر

 ممبئی: بالی وڈ بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فرنچائز ’دھوم‘ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج فلمز (YRF) میں “دھوم 4″ بنانے کیلئے پیشرفت ہوئی ہے۔

پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا آیان مکرجی کو ’دھوم 4‘ کے لیے ہدایت کار کے طور پر منتخب کرنے کے خواہاں ہیں۔

’دھوم 4‘ ادیتیہ چوپڑا کا سب سے زیادہ اہم پروجیکٹ ہے، جسے وہ بہترین کاسٹ اور ہدایت کار کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں۔

نئی فلم کی کاسٹنگ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اور 2025 کے وسط تک اس بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

آیان مکرجی اس وقت ’وار 2‘ پر کام کر رہے ہیں اور اس کے بعد ’بھرماسترا‘ پر کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے