English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینسر میں مبتلا حنا خان نے والدہ کی سالگرہ پر جذباتی ویڈیو شیئر کردی

القمر

 ممبئی: اسٹیج 3 بریسٹ کینسر میں مبتلا مشہور انڈین اداکارہ حنا خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ منائی اور ایک جذباتی ویڈیو شیئر کردی۔

حنا خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ منانے کے لیے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی والدہ کو ایک خوبصورت پھولوں سے سجی میز پر کیک کاٹتے اور موم بتیاں بجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں حنا خان کی والدہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’میری خواہش ہے کہ اگلے سال اس وقت تک حنا مکمل طور پر ٹھیک ہو جائے، پھر ہم بہت اچھے سے سالگرہ منائیں گے۔ میں دل سے دعا کرتی ہوں کہ حنا جلدی ٹھیک ہو جائے‘۔

حنا خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ماں، آپ کو صحت، خوشیوں اور طویل عمر کی دعا دیتی ہوں۔ آمین‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے