ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کپل شرما کی کامیڈی فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ کے سیکوئیل کے ساتھ واپسی

 ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری کامیڈین اداکار کپل شرما اپنی 2015 کی ہٹ فلم ‘کس کس کو پیار کروں’ کے سیکوئل ‘کس کس کو پیار کروں 2′ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطبق فلم کی ہدایت کاری انوکالپ گوسوامی کریں گے جبکہ عباس مستان تخلیقی نگران کے طور پر کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کپل شرما نے باضابطہ طور پر ‘کس کس کو پیار کروں 2′ میں کام کرنے کے لیے سائن کر لیا ہے اور اس سال کے آخر تک شوٹنگ شروع کرنے کی توقع ہے۔

پہلی فلم کے کامیاب ہونے کے بعد اداکار نے مختلف طرز کی فلموں کو آزمایا لیکن اب وہ ایک مکمل کامیڈی فلم کے ساتھ واپسی کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی فلم میں ارباز خان، ایلی اورم، سپریا پاٹھک، ورون شرما، منجری پھاڈنیس، سمرن کور مندی اور سائی لوکور جیسے فنکار شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں