English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالیہ بھٹ بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہے، جاوید اختر

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں ان کی شاندار اداکاری کو سراہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی بیٹی زویا اختر کے ساتھ ایکسپریسو ایونٹ میں ہندی سنیما کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جاوید اختر نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی اداکاری نے ان کی صلاحیتوں اور ورسٹائل ہونے کو نمایاں کیا ہے جبکہ وہ آج کے چند بہترین اداکاروں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ زویا اور جاوید اختر نے متعدد فلموں پر ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں ’لک بائی چانس‘، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، اور ’دل دھڑکنے دو‘ شامل ہیں۔

زویا اختر نے حال ہی میں ’اینگری ینگ مین‘ دستاویزی سیریز کی پروڈکشن میں حصہ لیا جو جاوید اختر اور سلیم خان کی شراکت داری پر مبنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے