English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی

ban on double riding

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 13 سے 17 سمتبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی جی سندھ کی درخواست پر محکمۂ داخلہ سندھ نے پابندی عائد کی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عید میلاد النبی ﷺ 17 ستمبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے