English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کیلئے نظام لپیٹا جا رہا ہے، علیمہ خان

has been made to

راولپنڈی:بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ایکسٹینشن دینے کیلئے نظام لپیٹا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے کہاکہ دو دن قبل  مسلم لیگ ن کی حکومت نے قومی اسمبلی پر حملہ کیا ہے، قومی اسمبلی کے ممبرز کو اغوا کر کے لے گئے،شریف خاندان ایک بار سپریم کورٹ پر بھی حملہ کرچکے ہیں، جس میں چیف جسٹس اپنی جان بچا کر بھاگے تھے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ  کل اس ظلم کے نظام سے کوئی محفوظ نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اس نظام کو بچانے کیلئے قوم کا خود نکلنا پڑے گا،پرامن احتجاج سے اپنا حق مانگیں گے، سنگجانی کے جلسے سے حکمران پریشان ہیں،انہوں نے جلسہ روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، انہوں نے 2 ہزار کنٹینرز لگا کرہر سڑک بند کردی، اب ان کو لاہور کے جلسے سے پریشانی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے