English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: شمالی کیرولائنا میں دکان کے فریزر سے لاش ملنے پر خوف و ہراس

امریکی ریاست لوزیانا میں سمندر کی طرف جانے والے راستے کو بند کردیا گیا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک سپر اسٹور کے فریزر سے ملازم کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملازم کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی اور پولیس کو واقعے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ کوئی ملازم کام کے دوران اچانک انتقال کرگیا ہو۔ اس سے قبل 2023 ء میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ لوزیانا میں پیش آیا تھا، جہاں ایک اسٹور کا منیجر واک ان فریزر میں مردہ پایا گیا تھا، تاہم اس واقعے میں بھی کسی مجرمانہ سرگرمی کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے