English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کی مدد کرنے پر روس ناراض، 6 برطانوی سفارت کار نکال دیے

روس نے کہا ہے کہ اُس نے جاسوسی کے الزام میں 6 برطانوی سفارت کاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ برطانوی سفارت کار اپنے منصب سے ہٹ کر متنازع اور منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو کچھ برطانوی سفارت کار رہے تھے وہ روس کی سلامتی اور سالمیت کے لیے خطرناک تھا اس لیے اِن سفارت کاروں کے سرکاری دستاویزات کی حیثیت ختم کرنے اور اِنہیں ملک سے نکل جانے کا حکم دینے کے سوا چارہ نہ تھا۔

یاد رہے کہ برطانیہ اور چند دوسرے یورپی ممالک کسی نہ کسی طور یوکرین کی مدد کر رہے ہیں جس کی بدولت وہ روس کے حملوں کا جواب ہی نہیں دے رہا بلکہ روسی علاقوں میں دور تک داخل ہوکر جوابی کارروائیاں بھی کر رہا ہے۔ روسی قیادت کو اس بات کا شِکورہ رہا ہے کہ یوکرین جنگ میں یورپ اور امریکا غیر جانب دار نہیں رہے اور انہوں نے یوکرین کے ہاتھ مضبوط کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے