شکارپور (نمائندہ جسارت) ضلع میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت کی ترقیاتی منصوبے ٹھیکیداروں کے حوالے سے اجلاس میں ضلع کونسل کے ممبر پھٹ پڑے، جس ٹھیکیدار نے ممبر کی نشاہدہی کے مطابق کام نہیں کیا، کارروائی کی جائے گی، ضلع چیئرمین ذوالفقار خان کماریو کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق الحاج غوث بخش خان مہر ضلع کونسل میں ضلع کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی چیئرمین ذوالفقار علی خان کماریو اور وائیس چیئرمین کامران خان مہر نے کی۔ اجلاس میں اراکین کی جانب سے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کو بحال کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران ضلع کونسل امجد خان لوہر، حماداللہ جامڑو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپنسریوں کو بحال کیا جائے اور یوسیز میں کام کی رفتار سست ہونے کی شکایات کی گء ممبرانِ نے ضلع چیئرمین کو بتایا کہ یونین کونسل میں ایک کروڑ کی ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ٹھیکیدار سے متفق نہیں وہ اپنی من مانی کرتے ہیں اور افسران کو پابند کیا جائے تاکہ ہماری شکایات دور ہو سکیں، ہم سب عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ہم عوام کو جوابدہ ہیں۔ اجلاس میں چیئرمین ورکس کمیٹی تقی عباس کماریو نے کہا کہ اب یونین کونسلوں میں کام جاری ہے اور آہستہ آہستہ دیگر یونین کونسلوں میں بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔
