English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری

القمر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔ چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر اس وقت عالمی سطح پر سب سے کم ہے اور ملک میں سکڑتی ہوئی افرادی قوت کی وجہ سے معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے جس کے باعث دہائیوں پرانے قوانین میں ترامیم تیز کی جا رہی ہیں۔ چین میں اصلاحات کی فوری ضرورت اس لیے بھی پڑ رہی ہے کہ وہاں اوسط عمر بڑھ رہی ہے۔ 1960 ء میں چین میں اوسط عمر 44 سال تھی جو 2021 ء تک بڑھ کر 78 سال ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2050 تک یہ عمر 80 سال سے تجاوز کر جائے گی۔ نئی ترامیم کی منظوری کے بعد مردوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھ کر 63 سال ہو جائے گی۔ اسی طرح وائٹ کالر کام کرنے والی خواتین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سے بڑھ کر 58 سال ہو جائے گی جب کہ بلیو کالر کام کرنے والی خواتین کے لیے یہ عمر 50 سے بڑھ کر 55 سال ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ وائٹ کالر جاب سے مراد دفاتر یا انتظامی ملازمتیں ہیں جب کہ بلیو کالر جاب سے مراد ایسی ملازمتیں ہوتی ہیں جو فیکٹریوں میں کی جاتی ہیں اور ان میں آفس ورک شامل نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے