English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے یو آئی کا ترمیمی بل کا ڈرافٹ نہ ملنے پر اجلاس موخر کرنے کی اپیل

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف  کا ترمیمی بل کا ڈرافٹ نہ ملنے پر  حکومت سے بل پیش کرنے کا اجلاس موخر کرنے کی اپیل کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  جے یو آئی ف کے جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ  حکومت نے آئینی ترمیم کا بل کا مسودہ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کیا،  لہذا اجلاس کو موخر کردیں، حکومتی شخصیات ہمارے پاس آئیں، ان سے ہم نے کھل کر کہا کہ آپ کو جلدی ہے لیکن ہمیں ڈرافٹ یا ترمیمی بل نہیں ملا، جب ہم بل کو دیکھیں گے نہیں اور پڑھیں گے نہیں تو کیسے ووٹ دے سکتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہاکہ  تحریک انصاف کے دوست تشریف لائے اور ان سے بھی یہی بات کی کہ ہم نے حکومت کو کہا ہے جلدی نہ کریں بلکہ ہمیں پڑھنے سوچنے کا موقع دیں تاکہ ہم شرح صدر کے ساتھ کوئی فیصلہ کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے