محراب پور(جسارت نیوز)مخبری، دشمنی پر قتل یا خودکشی، درخت پر پھندا لگی نعش برآمد، نوشہرو فیروز کچے کے علاقے میں بھاگو ڈیرو پولیس تھانہ کی حدود میں درخت سے پھندا لگی نعش ملی ہے یہ مخبری، دشمنی پر کیا گیا قتل ہے یا خودکشی ایک سوالیہ نشان ہے بھاگو ڈیرو پولیس کے مطابق نعش کو تحویل میں لیکر شناخت کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، قیاس ہے کہ یہ لاپتہ محمد صالح مہیسر کی نعش ہے تاہم محمد صالح مہیسر کے والد علی گوہر مہیسر کے لاپتا ہونے سے اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ دوسری جانب خون سفید ہوگیا، باپ نے تلخ کلامی پر معذور بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم نے تھانے میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی، واقعہ مٹھیانی پولیس کی حدود مٹھیانی شہر کے راجپوت محلہ میں پیش آیا جہاں گھریلو مسائل پر باپ بیٹا کے درمیان تکرار اور تلخ کلامی پر ریٹائرڈ فوجی علی نواز راجپوت نے اپنی ذہنی معذور بیٹے گل شیر راجپوت کو پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا، بیٹے کو قتل کرکے باپ نے مٹھیانی پولیس تھانہ پیش ہوکر گرفتاری دے دی، معذور نوجوان کے قتل کے واقعے سے گھر میں کہرام اور علاقہ میں سوگ کی کیفیت چھا گئی۔ علاوہ ازیں عدالت میں شنوائی آنے والی لاشاری برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ میں دو افراد زخمی، اسپتال منتقل، واقعہ پھل پولیس تھانہ کی حدود میں معافی فقیر اسٹاپ پر پیش آیا جہاں نوشہرو فیروز کی عدالت میں شنوائی کیلیے آنے والی لاشاری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور گولیاں لگنے سے حق نواز اور پیاس علی لاشاری زخمی ہوگئے جنہیں نوشہرو فیروز اسپتال منتقل کر دیا ہے حق نواز لاشاری کو حالت نازک ہونے پر نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
