معروف شاعر اجمل سراج کراچی میں انتقال کرگئے۔
معروف شاعر اجمل سراج پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور شہر کے معروف نجی اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے، انتقال کے وقت اجمل سراج کی عمر 56 برس تھی۔
اجمل سراج کراچی میں مقیم اردو کے معروف شاعر تھے، انہوں نے کئی نظمیں لکھیں جن میں بجھ گیا رات وہ ستارا بھی اور میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے بہت مشہور ہوئیں۔ ان کی نظموں کا مجموعہ اور میں سوچتا رہا پہلی بار 2005 میں شائع ہوا اور 2010 میں آرٹس کونسل کراچی نے اسے دوبارہ شائع کیا۔
انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور روزنامہ جسارت کے ہفتہ وار جریدے کے مدیر بھی رہے۔

