English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجوزہ ترامیم کے بارے میں جعلی حکومت قوم کو جواب دے،بیرسٹرمحمد علی سیف

القمر

پشاور(آئی این پی )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم بارے جعلی حکومت قوم کو جواب دے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے کیوں کہ اس وقت مجوزہ ترامیم پر نہ صرف ملکی بلکہ بین القوامی سطح پر بھی جگ ہنسائی ہورہی ہے اور جعلی حکومت مجوزہ ترامیم کے ذریعے جمہوریت پر حملہ آور ہورہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مجوزہ ترامیم کا مسودہ اپنے ممبران قومی اسمبلی کو بھی نہیں دکھایا گیا صرف اتنا نہیں بلکہ ممبران اسمبلی کے اصرار پر انہیں ڈرا دھمکاکر کہا کہ آپ کام صرف ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مسودہ اتنا خوفناک لگ رہا ہے کہ اپنے ہی ممبران کو بھی نہیں دکھایا جارہا ہے اور مناسب ہو گا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مجوزہ ترامیم پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے اخلاقی طور پر توسیع سمیت کسی بھی عہدہ سے خود ہی دستبرداری کا اعلان کرنا چاہیے ۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے ذریعے قانون کی حکمرانی کا گلا گھونٹ دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے