English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی ٹرین کی پٹڑی پر گر کر زخمی

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی رکن اسمبلی سریتا بہدوریہ ٹرین کی پٹڑی پر گر کر زخمی ہوگئیں۔ واقعہ پلیٹ فارم پر اْس وقت رونما ہوا جب وندے بھارت ٹرین شام 6 بجے روانگی کے لیے پلیٹ فارم پر پہنچی۔ جیسے ہی ٹرین نے روانگی کا اشارہ دیا، پلیٹ فارم پر افراتفری مچ گئی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران رکن اسمبلی پلیٹ فارم سے نیچے پٹڑیوں پر گر گئیں۔ مسافروں نے ٹرین کو بروقت روک لیااور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے