جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو میں پاکستان پیپلز پارٹی (ش ب ) کے بانی چیئرمین شہید میر مرتضیٰ علی بھٹو کی 70ویں سالگرہ کی تقریب رِند ہاؤس کوٹری میں پاکستان پیپلز پارٹی(ش ب ) کے ضلعی صدر کامریڈ شہزاد علی راجڑ کی زیرِ صدارت منعقد کی گئی، جس میں سلمان بھلائی، لالا ناصر خان پٹھان، محمد علی رند، کامریڈ محمد مو سیٰ راجڑ، اکبر علی نوحانی، غلام نبی خاصخیلی، سید طالب شاہ، کامران خان پٹھان، جمشید بروہی، علی رضا میمن کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی (ش ب ) کے کارکنوں کی کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحائف اَجرکوں کے تحائف پیش کئے گئے، جس کے بعد کیک کاٹنے کی رسم اَدا کی گئی۔ِاس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے رہنماؤں اور دیگر مقرر ین نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی چیئرمین شہید میر مرتضیٰ علی بھٹو کی عوام کے حقو ق کے لئے جدو جہد کرتے ہوئے عوام کے حقوق کی خاطر اپنی جان کی عظیم قْربانی پیش کردی۔اْنہوں نے کہا شہید کی عظیم قْربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔اْنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی(ش ب) کے بانی چیئرمین شہید میر مرتضیٰ علی بھٹو کی شہادت کو برسہا برس گزر گئے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتیں بھی رہی ہیں۔ لیکن تاحال و ہ شہید میر مرتضیٰ علی بھٹو کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کرسکے ہیں۔ رہنماؤ ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (ش ب ) کے بانی چیئرمین شہید میر مرتضیٰ علی بھٹو کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قوم کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ تقریب کے اِختتام پر سالگرہ کی تقریب میں شریک شرکا نے شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر شہزاد علی راجڑ اور اور دیگر منتظمین کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
