English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زون3 اور زون 4 کی پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ میں کامیابی

القمر

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کے چوتھے راؤنڈ میں مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں زون3 نے زون 2 کو 116 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں زون 4 نے زون ایک کو 166 رنز سے شکست دیدی۔ آر ایل سی اے گراؤنڈ گلبرگ پر زون3 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 208 رنز 40 اوورز میں بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ملک زرار نے 70،سمیع اللہ آفریدی 48 عاشر انصاری 39،شاہ زیب نے 32 رنز بنائے علی شنواری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں عمر اعجاز اور بصیر شاہ نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون2 کی ٹیم پہلی اننگز میں 144 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے