English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان پیجرز دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

withdraw

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں پیجر دھماکوں کو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بے ضرر مواصلاتی آلات کا غلط استعمال عالمی انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اسرائیل کے لبنان پر حملے کو ممکنہ جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے تشدد کا استعمال کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کسی بھی بے ضرر ڈیوائس کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرنے کی سختی سے ممانعت کرتے ہیں۔

اجلاس کے دوران لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملے کے بعد دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقام نہیں، بلکہ انصاف چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل لبنان میں حزب اللہ کے اراکین اور دیگر شہریوں کے زیر استعمال پیجر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے اور چار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے