English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا دوسرا جلسہ بھی فلاپ ہوگیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرح لاہور میں بھی جلسہ فلاپ ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام نے اس جلسے کو مسترد کردیا ہے اور پی ٹی آئی چند افراد ہی جمع کر سکی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ لاہور کی تمام سڑکیں کھلی تھیں اور جلسے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں تھیں لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی لوگوں کو جمع کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے جلسے کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے تھے لیکن حقیقت میں جلسہ ناکامی کا شکار ہوا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے جو کہ عوام کو اپیل نہیں کر رہی۔

انہوں نے خاص طور پر علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علی امین دوسری بار جلسہ ناکام کرنے کے ذمہ دار ہیں اور انہیں مریم نواز سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے