ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور:پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کارکنوں کی نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں کہا گیاہ ے کہ پنجاب بھرمیں پی ٹی آئی کارکنوں  اور رہنماؤں کی نظربندیوں کے احکامات جاری ہوئے، جو قانون اورآئین کے منافی ہیں۔

عدالت سے درخواست کے ذریعے استدعا ہے کہ عدالت فوری نظربندیوں کے احکامات کوکالعدم قرار دے کر نظربندتمام افرادکی رہائی کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں