فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے باعث 3 بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں دو گھروں پر بمباری کی جس کے باعث 3 بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 44 فلسطینی شہید ہوچکے ۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریکِ حماس نے رفح میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار 272 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 95 ہزار 551 تک پہنچ گئی ہے ۔

