English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران : کوئلے کی کان میں دھماکے سے 51 مزدور جاںبحق ، متعدد زخمی

تہران: ایران کے صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے سے 51 کان کن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔

 دھماکا دارالحکومت تہران سے 540 کلومیٹر دور واقع کان میں ہفتے کی رات 9 بجے میتھین گیس کے پھٹنے سے پیش آیا۔ دھماکا کان کے دو بلاکس میں ہوا، جس کے نتیجے میں 51 افراد کی ہلاکت اور 17 زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دھماکے کے وقت کان کے ان بلاکس میں 70 کان کن موجود تھے، جن میں سے کچھ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے