اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ہماری افغان پالیسی بالکل ناکام ہوچکی، موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے،جتنے سیاسی قیدی ہیں بشمول عمران خان سب کو رہا کیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے کہاکہ ، چین نے پیغام دیا تھا اپنے گھر کو ٹھیک کرو، ملک کا سوچو اپنی ذات اپنی پارٹی اور اپنے خاندانوں کا نہ سوچو، ہماری جو سیاسی جماعتیں ہیں وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر اکٹھی ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ فیٹف کا سارا کام جی ایچ کیو اور ڈی جی ایم او نے کیا تھا، اس میں قانون سازی تھی، بارہ مختلف قانون تھے، پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے پاس کئے، 2014 کا دھرنا اسپانسرڈ تھا، ہم افغانستان کو سمجھنے میں قاصر ہیں، افغان قوم غریب ہیں لیکن غیرت مند ہیں، چاہے کوئی بھی افغان حکمران ہو آپ کی جیب میں کوئی نہیں ہے۔

