انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال ہوگیا اور اب وہ جنگ کو لبنان تک پھیلا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہاکہ مغربی ممالک اسرائیل کو جارحانہ جنگ پھیلانے سے روکے، کوئی ملک یا ادارہ جو دنیا میں امن چاہتا ہے وہ آگے بڑھے اور اسرائیل کو جارحیت سے روکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے انسانی بنیادوں پر کوششوں کو تیز کرنا چاہیے، غزہ کے عوام اسرائیلی جارحیت کا شکار ہورہےہیں۔

