گال: سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست دیدی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن شہر گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 305 رنز بنائے جب کہ اس کے 10 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز بناکر میدان سے باہر ہوئی۔ بعد ازاں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 309 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 274 رنز کاہدف دیا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کے 5 ویں روز 211 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
پراباتھ جے سوریا کو دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 ستمبر سے شروع ہوگا۔

