
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جزیرہ نما علاقے نوٹو میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 8 لاپتا ہو گئے۔ خبررساںاداروں کے مطابق لاپتا افراد میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدور بھی شامل ہیں۔ وجیما شہر میں 72 گھنٹوں کے دوران 540 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔غیر معمولی بارش کے پیش نظر کئی علاقوں کو سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔اس دوران تقریباً 4 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند اور سیکڑوں علاقوں کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
