ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراٹے پلیئر شاہ زیب رند کوئتہ پہنچ گئے، وزیرِاعلیٰ کا استقبال

پاکستانی کراٹے پلیئر شاہ زیب رند ورلڈ کراٹے کمبیٹ لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے۔

پاکستانی کراٹے پلیئر شاہ زیب رند نے سنگاپور میں کمبیٹ لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ میں حریف برازیلین فائٹر لوئز وکٹر روچا کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، کوئٹہ پہنچنے پر وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے کراٹے پلیئر کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہ زیب رند کو جیت کا تسلسل برقرار رکھنے پر مبارکباد دی ارو کہا کہ شاہ زیب رند جیسے باصلاحیت نوجوان سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے شاہ زیب رند ترقی کی روشن مثال ہیں ،شاہ زیب رند بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی شاہ زیب رند کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں