English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے اپنے ہی اہلکاروں کی جانچ پڑتال شروع کردی

بیروت: اسرائیل کی حالیہ بمباری کے نتیجے میں لبنان میں شدید تباہی ہوئی ہے، جس میں 45 بچوں، 58 خواتین سمیت 400 سے زائد افراد شہید اور 1300 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

اس تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ایران نے اپنی ایٹمی اور میزائل سائٹس کی سیکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی چھان بھین بھی شروع کردی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کے بعد ایران نے انقلابی گارڈ کور کو تمام مواصلاتی ڈیوائسز کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایران نے تمام مواصلاتی ڈیوائسز کے معائنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے اور اسرائیل سے مبینہ روابط کی چھان بین کا عمل بھی تیز کر دیا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیل کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اعلان جنگ کر دیا ہے اور تمام سرخ لکیریں پار کر لی ہیں۔

انہوں نے حزب اللہ کی جانب سے انتقامی کارروائی کے عزم کا بھی اظہار کیا اور غزہ کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ لبنان میں پیجر، واکی ٹاکی ریڈیو سیٹس اور سولر پینلز میں دھماکوں کے نتیجے میں 37 افراد جاں بحق اور 3000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس نے خطے میں مزید انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے