اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورداخلہ کاکہنا ہے کہ ایف بی آر کے لوگ مختلف کیسز میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں، ایف بی آر نے لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے، ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کو ہوا دینے والے ایف بی آر افسران کی فہرست بنا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل کریم رحمن کے زیر صدارت منعقدہ ہوا، جس میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے کیسز کمیٹی اجلاس میں بحث ہوئی۔
چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف بی آر نوٹسز کے نام پر بلیک میلنگ کے حربے اپنارہی ہے، لوگوں کو مرنے کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ کے نوٹس بھیجے جاتے ہیں، ایک سب انسپکٹر کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ کے نوٹسز کیوں دئیے گئے؟
خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ میرے مرحوم باپ کے نام پر ٹیکس نوٹس بھیجا گیا ہے، جس سے ایف بی آر کی کارکردگی واضح ہوتی ہے۔

