English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایبٹ آباد پریمیئرکرکٹ لیگ ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی کا انعقاد

القمر

ایبٹ آباد (اسپورٹس ڈیسک)خانسپور میں کھیلی جانے والی ایبٹ آباد پریمیئرکرکٹ لیگ ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی کی گئی ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان ،جی ڈی اے ڈائریکٹر طہماس خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنید خان ،پی سی بی کرکٹ گروانڈ کے منیجر شوکت جدون ،آفیشلز ،ٹیموں کے کپتان ،کھلاڑیوں نے شرکت کی۔خانسپور سٹیڈیم میں میگا کرکٹ ٹورنامنٹ میں 60 سے زائد ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کھیلوں سے معاشرہ پروان چڑھتا ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔جس سے نوجوانوں میں مایوسی ختم کرنے اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ریجنل آفیسر احمد زمان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں کھیلوں کے گرانڈ انتہائی کم ہیں۔ اس کمی کو دور کرنے کے لئے کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام کی ہدایت پر ضلع کے سکولز اور کالجز کے گرانڈ کو شام کے اوقات میں کھولا جائے گا جس کے لئے ممبر شپ کارڈ محکمہ سپورٹس جاری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہارڈ بال ٹورنا منٹ بھی جلد شروع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے