English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا میں 16برس بعد خاتون کی لاش برآمد

القمر

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں پولیس کو خاتون کی لاش ملی، جسے 16 سال قبل قتل کردیا گیاتھا۔ پولیس نے 16 سال قبل خاتون کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو گھر کی بالکونی میں دفنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گیونگنام صوبائی پولیس اور جیوجے پولیس اسٹیشن کے مطابق ملزم پر اکتوبر 2008 ء میں خاتون کو بحث کے دوران قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون پر کسی بھاری چیز سے حملہ کیا، جس کے بعد اس کی لاش کو ایک بڑے بیگ میں چھپا کر اپنی بالکونی میں دفنادیا۔ خاتون کے لاپتا ہونے کے 3برس بعد تک کسی کو اطلاع نہیں تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے