ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخصوص نشستوں کا کیس:رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے سوالوں کا جواب جمع کرادیا

approved

اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے کیس میں چیف جسٹس کی جانب سے پوچھے گئے 9سوالات کا جواب رجسٹرار سپریم کورٹ نے عدالت میں جمع کرا دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 ستمبر  کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ کے حوالے سے وضاحت طلب کی تھی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار سے 9 سوالات کے جواب طلب کیے گئے تھے، جس پر رجسٹرار کی جانب سے  جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔

رجسٹرار سے سوال کیے گئے تھے کہ الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستیں کب داخل کی گئیں؟ ججز کمیٹی کے سامنے درخواستیں کیوں پیش کی گئیں؟درخواستیں سماعت کے لیے کب مقرر ہوئیں اور اس حوالے سے کازلسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟

مزید پوچھا گیا تھا کہ کیا فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا؟کس کورٹ روم یا چیمبر میں کن جج صاحبان نے سماعت کی؟آرڈر سنانے کے لیے کاز لسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟حکم نامہ جاری کرنے کے لیے وقت مقرر کیوں نہ کیا گیا؟اصل فائل اور اصل حکم نامہ جمع کرائے بغیر ویب سائٹ پر کیسے اپ لوڈ ہوا؟وضاحتی حکم نامہ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم کس نے دیا؟

رپورٹ کے مطابق ان سوالات کے جوابات رجسٹرار نے چیف جسٹس کو ارسال کردیے ہیں جس میں مزید پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں