ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کندھکوٹ ، ڈاکو راج کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ضلع کشمور کندھکوٹ میں ڈاکو کلچر اور بھتا خوری کے ظلم سے تنگ سیکڑوں شہری ہاتھوں میں امن کے سفید جھنڈے لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ ضلع کشمور کندھکوٹ میں بڑھتی ہوئی بے امنی اور ڈاکوؤں کی جانب سے تاجروں سے بھتا خوری کے خلاف کل جماعتی تحریک کی کال پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں، ہندو برادری اور شہریوں نے غلام مصطفی میرانی‘ دلمراد ڈاہانی‘ ڈاکٹر مہر چند‘ انجینئر لال موٹوانی‘ پرکاش لال منشانی ،زریت بجارانی، ڈاکٹر سریش آنند،طارق باجکانی، حافظ عبدالقادر سیالاور ڈاکٹر تلسی داس و دیگر نے کندھکوٹ پریس کلب سے گھنٹہ گھر چوک تک دھرنا دیا۔ احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سیکڑوں شہری ہاتھوں میں امن کے جھنڈے اٹھائے ”امن، امن، امن، ڈاکو راج ختم کرو” کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع میں بے امنی کے باعث لوگوں نے یہاں سے نقل مکانی شروع کردی ہے جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے لوٹ مار اور بھتا خوری نے عوام کو بے حال کر دیا ہے، ہم پرامن رہنے تک سڑکوں پر رہیں گے۔ ڈاکوؤں کے خاتمے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں