
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر کولن کے کیفے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ سہ پہر کے وقت پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 2افراد زخمی ہوئے،جن کے زخم معمولی نوعیت کے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پہلے دھماکے کی آوازسنائی دی ،جس سے کیفے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بعد میں وہاں آگ بھڑک اٹھیجس کی وجہ سے ریستوران کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا ۔ اس دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
