کراچی(اسپورٹس رپورٹر) الاخوان کرکٹ کلب نے طاقتور حریف کھتری سی سی کو عمدہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لائٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ می شکست کے بعد مسلسل دوسری فتح کرلی جبکہ کھتری سی سی کو ایونٹ میں پہلے میچ میں کامیابی کے بعد دوسرے ہی میچ میں شکست ہوگء۔ میچ کے اختتام مہمان خصوصی کھتری برادری کی معزز شخصیت معروف صعنتکار عمران چوڑی نے آرگنائزر محمد نظام کے ہمراہ فاتح ٹیم کے عبداااللہ جوبٹ کو 46 رنز کی میچ وننگ باری پر ایک ہزار روپ اورمین آف دی میچ کا ایوارڈدیا۔ عباسی جم خانہ کی لش گرین فیلڈ اور برقی قمقموں کی روشنی میں الاخوان سی سی کپتان مبارک جی ڈبلیو نے ٹاس جیت کر کھتری سی سی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور کھتری سی سی نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹیں کھو کر 148 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔
زبیر کاچی27 گیندوں 3 چوکے کی مدد سے 33 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ جبکہ حسین رفیع نے جارحانہ 27 رنز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا، عبدالحق جوبٹ نے 23 رنز کا اضافہ کیا۔ کامران کھتری نے 20 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ جواب میں الاخوان سی سی نے 149 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں کرلیا ۔ اللہ جوبٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 رنز 39 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اسکور کیئے، ریحان ونیجانے 33 رنز کی عمدہ باری میں 32 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 چوکے لگائے، حمید زیر والا نے 18 گیندوں پر جارحانہ 29 رنز ناٹ آئوٹ میں 2 زوردار چوکے رسید کیئے اور 2 بلندوبالا چوکے بھی لگائے۔ سفیان کھتری نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔ امپائرنگ کے فرائض محمد وزیر کے ہمراہ امتیاز شاہ نے انجام دی جبکہ آفیشل اسکورر کی ذمے راری آفاق اعوان نے نبھائی۔

