English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوہری پروگرام پر بات چیت کیلیے تیار ہیں‘ ایران

القمر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے بین الاقوامی تعلقات میں ایک ‘‘تعمیری’’ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ اگر تمام شرکا نیک نیتی سے کام کریں تو ان کا ملک جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ہماری حکومت مغربی ممالک سمیت ہر ملک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ دوطرفہ ہونے چاہییں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے